Results 1 to 10 of 15

Thread: بہت سردی ہے ۔۔۔ ممّا

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    38
    Posts
    2,345
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Rep Power
    429514

    cute بہت سردی ہے ۔۔۔ ممّا

    بہت سردی ہے ۔۔۔ ممّا
    ابھی کچُھ دیر
    میرا ہاتھ مت چھوڑیں
    زمستاں کی ہوا سے کپکپاتا
    میرے سینے سے لگا
    تو کہہ رہا تھا
    زیادہ دن نہیں گذرے
    کہ میری گود کی گرمی
    تجھے آرام دیتی تھی
    Ú¯Ù„Û’ میں میرے بانہیں ڈال کر تو اس طرØ+ سوتا
    کہ اکثر ساری ساری رات میری
    ایک کروٹ میں گزر جاتی

    مرے دامن کو پکڑے
    گھر میں تتلی Ú©ÛŒ طرØ+ سے گھوُمتا پھرتا
    مگر پھر جلد ہی تجھ کو
    پرندوں اور پھولُوں
    اور پھر ہمجولویوں کے پاس سے ایسا بلاوا آ گیا
    جس کو پا کر
    مری اُنگلی چھُڑا کر
    تو ہجومِ رنگ میں خوشبو کی صورت مِل گیا
    پھر اس کے بعد خوابوں سے بھرا بستہ لیے
    اسکول کی جانب روانہ ہو گیا تُو
    جہاں پر رنگ اور پھر Ø+رف اور پھر ہندسے
    اور سو طرØ+ Ú©Û’ کھیل تیرے منتظر تھے
    دِل لبُھاتے تھے
    تِرے استاد مجھ سے معتبر تھے
    دوست مجھ سے خوُب تر تھے
    مجھے معلوم ہہے
    میں تُجھ سے پیچھے رہ گءی ہوں
    سفر اب جتنا باقی ہے
    وہ بس پسپاءی کا ہی ہے
    تری دنیا میں اب ہر پل
    نءے لوگوں کی آمد ہے
    میں بے Ø+د خامشی سے

    اُن کی جگہیں خالی کرتی جا رہی ہوں
    تِرا چہرہ نکھرتا جا رہا ہے
    میں پس منظر میں ہوتی جا رہی ہوں

    زیادہ دِن نہ گذریں گے
    مرے ہاتھوں Ú©ÛŒ یہ دھیمی Ø+رارت
    تجُھے کافی نہیں ہو گی
    کوءی خوش لمس دستِ یاسمیں آ کر
    گلابی رنگ Ú©ÛŒ Ø+دّت
    تیرے ہاتھوں میں سمو دے گا
    مرا دِل تجھ کو کھو دے گا
    میں باقی عمر
    تیرا راستہ تکتی رہوں گی
    میں ماں ہوں
    اور میری قسمت جداءی ہے
    .
    پروین شاکر
    Last edited by T@nHA.D!L; 14-05-2012 at 08:53 PM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •